Para 20 أَمَّنْ خَلَقَ

ﺑِﺴْــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•

اس پارے میں تین حصے ہیں:
۱۔ سورۂ نمل (بقیہ حصہ)
۲۔ سورۂ قصص (مکمل)
۳۔ سورۂ عنکبوت (ابتدائی حصہ)

❶ سورۂ نمل کے بقیہ حصے میں دو باتیں یہ ہیں:

۱۔ توحید کے پانچ دلائل
• آسمان ، زمین ، بارش اور کھیتیوں کا خالق وہی ہے۔
• زمین ، نہریں ، پہاڑ اور سمندروں کا نظام وہی چلاتا ہے۔
• مجبور ، بے بس اور بیمار کی پکار اس کے علاوہ کوئی نہیں سنتا۔
• بحری اور بری تاریکیوں میں راستہ وہی دکھاتا ہے ، اسی نے ہواؤں کا نظام چلایا۔
• پہلی بار بھی اسی نے پیدا کیا ، دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا ، رازق بھی وہی ہے۔

۲۔ قیامت
(صور پھونکا جانا ، پہاڑوں کا کا بادلوں کی طرح ہواؤں میں اڑنا ، روز قیامت سب کا جمع ہونا ، نیک لوگوں کو ان کی اچھائیوں کا انعام اور برے لوگوں کو ان کے کیے کی سزا کا ملنا)

❷ سورۂ قصص میں دو باتیں یہ ہیں:

۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا تفصیلی قصہ
۲۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور قارون کا قصہ

❸ سورۂ عنکبوت کے ابتدائی حصے میں تین باتیں یہ ہیں:​

۱۔ توحید
(مشرکین کے بت مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہیں۔) ۲۔ رسالت
(آزمائش من جانب اللہ ضرور آتی ہے ، اس ضمن میں چند انبیائے کرام کے قصے مذکور ہیں۔)
۳۔ قیامت کا تذکرہ

🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍂🌹🍃🌹🍂
______________